اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع کے مطابق افغان فوجی کی فائرنگ میں مارے گئے امریکی فوجی افسر کا نام جنرل ہیرلڈ گرین تھا جو افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کو باہر نکالنے کے کاموں کی نگرانی کرنے والی مشترکہ سیکورٹی ٹرانزيشن کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج کے تربیتی کیمپ میں فائرنگ میں جرمن بریگیڈیئر سمیت 15 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تر امریکی فوجی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے لڑائی کے بعد اچانک فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ حملہ آور افغان فوجی تین سال پہلے فوج میں داخل ہوا تھا۔
نیٹو کی قیادت والی اتحادی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ كارغا کیمپ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک افغان فوجی کے حملے میں 4 غیرملکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر موصول ہوئی تھی۔
.......
/169